ابنا: فلسطين اليوم کے مطابق صيہوني حکومت کے سابق نائب وزير جنگ نے غزہ کے خلاف صيہوني حکومت کي حاليہ بربريت ميں وزير اعظم نتن ياہو کو اصل شکست خوردہ شخص قرار ديا اورکہا کہ اس جنگ ميں نتن ياہو کي شکست نے ان کي سياسي مستقبل کو تباہ کرديا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ ميں نتن ياہو کي شکست کے باعث اگلے کسي بھي اليکشن ميں وہ جيت نہيں سکيں گے ۔
صيہوني حکومت کے سابق نائب وزير جنگ نے کہا کہ حاليہ بحران کے باعث تل ابيب کي طاقت کمزور ہوگئي ہے اور اسرائيليوں ميں ناراضگي بڑھ گئ ہے ۔واضح رہے کہ صيہوني حکومت کے سابق نائب وزير جنگ دني دانون کو غزہ پر اسرائيل کي حاليہ جارحيت پر نتن ياہو کي کارکردگي پر تنقيد کرنے کے بعد، صيہوني حکومت کے وزير اعظم نتن ياہو نے اپنے عہدے سے برطرف کرليا تھا۔نتن ياہو نے شاس پارٹي کے نظرياتي شعبے کے سربراہ اريہ درعي کو دانون کي جگہ نائب وزير جنگ بنانے کي تجويز پيش کي ہے تاہم انہوں نےابھي تک اس سلسلے ميں کوئي جواب نہيں ديا ہے۔
.......
/169